مائیکرو سافٹ کا ونڈوز کے حوالے سے اہم بیان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے 17 اکتوبر2013 میں ایک خوبصورت اورمتعدد اچھوتے فیچرزکے ساتھ اپنے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن 8.1 کے نام سے متعارف کرایا، جواس کےمقبول ونڈوز8 کا اپ ڈیٹڈ ورژن تھا۔اس بابت مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ ونڈوز 8.1 استعمال کنندگان کو دفتری کاموں اور روزمرہ کے امور زندگی کومزید سہل بنادے گا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ نے اس ونڈوزکے ساتھ اپنے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا پہلے سے زیادہ تیز رفتار ورژن 11 بھی لانچ کیا تھا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو رواں سال ریٹائرڈ کردیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مائیکروسافٹ نے اپنے ایسے تمام استعمال کنندگان کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں جو تاحال ونڈوز 8.1 استعمال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ونڈوز کو استعمال کرنے والے صارفین کو اپنے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس کو ونڈوز 10 یا 11 پراپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ کیوں کہ کمپنی آئندہ سال جنوری سے ونڈوز 8.1 کے لیے سپورٹ ختم کردے گی اور دس جنوری 2023 کے بعد سے اس آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز نئی سیکیورٹی اور آپریٹنگ اپ ڈیٹس حاصل نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے