بلاول بھٹو زرداری

عوام کے بجائے بھارتی جاسوس اور الیکشن چوری کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پی پی چیئرمین کا  کہنا تھا کہ آج عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو این آر او دینے اور الیکشن چوری کرنے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  بھارتی جاسوس سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تو کلبھوشن کے خلاف تھی اور آج اسے این آر او دینے جارہی ہے۔ متحدہ اپوزیشن ایوان میں اور باہر احتجاج کرے گی اور عدالت تک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول نے یہ بھی کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کی تکلیف میں ہیں اور حکومت مزید مہنگائی کی باتیں کر  رہی ہے، پیٹرول کی قیمت کم کریں تو ہم حکومت کا ساتھ دیں گے۔ حکومت آئی ایم ایف کی غلام ہے، پی ٹی آئی اور  آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہا ہے لیکن آئی ایم ایف کے کہنے پر پارلیمان کے ہاتھ نہیں باندھے جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے