رانا ثناء اللہ

ملک میں دو جھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان، وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  ہے کہ ملک میں دو جھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان۔ انہوں نے شیخ رشید کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ  آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ خان نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے، معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں، صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا، عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے