مرتضی سولنگی

سیاسی جماعتیں انتخابی منشور میں خصوصی افراد کیلئے پروگرام پیش کریں۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابی منشور میں خصوصی افراد کیلئے پروگرام پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خصوصی افراد کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے، خصوصی افراد بھی ووٹ کا حق رکھتے ہیں۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتے وہ دل کی روشنی سے بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں، ہمیں معاشرے کے خصوصی افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے، دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں خصوصی افراد کی ضرورت کا خیال رکھا جاتا ہے کیونکہ تمام لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے