سعید غنی

سیاسی بغض میں اداروں کے تشخص کو نشانہ بنانا عمران خان کے ترجمانوں کا افسوس ناک عمل ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت  پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی بغض میں اداروں کے تشخص کو نشانہ بنانا عمران خان کے ترجمانوں کا افسوس ناک عمل ہے۔  سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ سندھ ہاؤس اور پریڈ گراؤنڈ میں سندھ پولیس کے دستوں کی موجودگی کی وجہ 23 مارچ کی پریڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید  غنی نے جاری بیان میں کہا کہ حکومتی ترجمان سندھ پولیس کے دستوں کی اسلام آباد میں موجودگی کو سیاسی معاملہ قرار دے کر یوم پاکستان کی پریڈ کو متنازع نہ بنائیں، ریپڈ رسپانس فورس، ایس آئی یو اور ٹریفک پولیس پر مشتمل سندھ پولیس کے اہل کاروں کی اسلام آباد میں موجودگی کا تعلق کسی سیاسی معاملے سے نہیں۔

واضح رہے کہ انہوں  نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 182 کمانڈوز 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں، کراچی کے مختلف اضلاع و ٹریفک پولیس کے 131 اہل کار اور ریپڈ رسپانس فورس کے 58 اہل کار بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے