مریم نواز

نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے دنیا میں ذلیل ہوگئے۔ مریم نواز

شیخوپورہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے دنیا میں ذلیل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کو اللہ نے دنیا میں ہی ذلیل کر دیا ہے۔ کوئی رہ تو نہیں گیا، جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی ہو اور ذلت و رسوائی اس کا مقدر نہ بنی ہو۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، ہر ایک سچ بولے گا کہ ن لیگی قائد کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ جو رہ گیا ہے وہ منہ سے خود بولے گا، ہر کوئی سچ بولے گا، کل سازش کا بہت بڑا کردار ثاقب نثار اپنے منہ سے بول اٹھا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کا ایک بہت بڑا کردار ڈیم والا بابا رحمت اب بابا زحمت ثابت ہوا، ڈیم والا بابا کل کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وقت کی ضرورت ہے۔ تم نے کسی کے خیال پر انصاف کرنا تھا یا قانون اور آئین پر انصاف کرنا تھا ،یہ آج بھی پورا سچ نہیں بول رہا یہ پورا سچ بولے گا کہ یہ لوگ کون تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ کچھ لوگ وہ تھے، فیض حمید جو شوکت صدیقی کے گھر پر گیا اور کہا کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی کو ضمانت دی تو ہماری محنت ضائع ہوجائے گی۔ قوم کو بتاو کہ کس طرح تم نے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا، میرے پاس کبھی کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا مجھے 10 سال کے لیے نااہل کیا۔ چن چن کر ن لیگ کی قیادت کو نااہل کرکے جیل میں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے