امیرمقام

9 سال سے خیبر پختونخوا میں کوئی کارکردگی نہ دکھانے والا عوام کو نئے سبزباغ دکھا رہا ہے۔ امیرمقام

پشاور (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ گزشتہ نو سال سے کے پی میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی حکومت ہے لیکن 9 سال سے خیبر پختونخوا میں کوئی کارکردگی نہ دکھانے والا عوام کو نئے سبزباغ دکھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کوہاٹ جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار شیخ انوار کو گرفتار کرایا۔ امیر مقام نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانہ عمران نیازی کے جنگل کے قانون کی مثال بنا ہوا ہے۔

امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ اعلی عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالاتر ہے؟ اسلام کی مثالیں دینے والے کا یہ اصل چہرہ اور اصلیت ہے۔ مظلوم ٹھیکیدار کو انصاف دلایا جائے، عمران نیازی کی غنڈا گردی سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے