سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا ملکی سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک کی سیاسی صورتحال پر از خود نوٹس لے لیا۔ ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ملک میں حالیہ سیاسی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پارلیمانی و جمہوری نظام آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔ احسن بھون نے کہا کہ حکومت نے غیر قانونی کام کر کے تیسری قوت کو دعوت دی ہے،سپریم کورٹ کو غیر آئینی اقدام پر نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے  کہ صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت موجودہ صدر ، عمران خان، اور ڈپٹی اسپیکر اور وزیر قانون کے خلاف کارروائی ہوگی، یہ اگر آرٹیکل 5 کی بات تھی تو جس دن تحریک آئی تھی اسی دن یہ ختم ہوجانا چاہیے تھی، اگر آج عدلیہ نے اس چیز کا نوٹس نا لیا تو عوام سمجھے اس سارے بحران میں ان کا بھی حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے