سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا آج ہی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ہی عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عجلت میں غیر ضروری فیصلہ دیا، کیوں نہ درخواست گزار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، اپیل میں الیکشن کمیشن نے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ 8 فروری کو انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بینچ الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کررہا ہے۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

الیکشن کمیشن کی اپیل آرٹیکل 185 کے تحت تیار کی گئی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل اسی آرٹیکل کے تحت دائر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے