مریم اورنگزیب

ملک کو تباہ کرنے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال میں ملک بھر میں تباہی و بربادی پھیلانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا شرپسندی، تشدد اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کی بائیکاٹ کرے۔ وزیراعظم معیشت اور عوام کی حفاظت کرنے کے ارادے کا اظہار کرچکے ہیں۔ معیشت اور عوام کو بچانے کے لیے ریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ معیشت جب بھی ٹیک آف کرنے لگتی ہے۔ عمران خان راستے کی رکاوٹ بنتے ہیں۔ سی پیک آیا، شی جن پنگ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تو دھرنے کا اعلان ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج معیشت کی بحالی کا آغاز کیا ہے کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ فسادی ٹولے کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا ملک کی تعمیر و ترقی کے ساتھ۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے