محمد زبیر

ن لیگی رہنما محمد زبیر نے وفاقی بجٹ کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔  سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کے بعد ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا، یہ بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کے دباﺅ میں آ کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے خود آئی ایم ایف کے دباﺅکی بات کی، وزیر اعظم بتائیں وہ آئی ایم ایف کے دباو میں کیوں آئے۔

واضح رہے کہ محمد زبیر نے وزیرا عظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ عمرا ن خان کے فیصلوں پر اب ہمیں اعتماد نہیں،پی ٹی آئی کے معیشت کے حوالے سے جاری کئے گئے اعدادوشمار پر بھی بھروسانہیں ہے،وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں غلط کہا کہ بجلی کے نرخ نہیں بڑھیں گے، جولائی یا اگست میں بجلی کے نرخ بڑھ جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے