خورشید شاہ

ساڑھے 3 سال میں کون سے قرضے اتارے گئے، کون سی موٹر وے بنائی گئی۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سال دور حکومت میں کون سے قرضے اتارے گئے ہیں اور کون سی موٹر وے بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم الیکشن پر عمران خان کے بیانے پر ہی عمل کررہے ہیں،الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لندن اور دبئی کی سایست پاکستان میں بہت پرانی ہے، کسی بھی جماعت پر غیر قانونی طریقے سے پابندی لگانے کے خلاف ہوں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اب بھی بیمار ہے لیکن نوازشریف کی طبیعت جیسے ہی بہتر ہو انہیں واپس آنا چاہیے۔ نواز شریف کو وطن واپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، عدالت انصاف کرے گی تو پاکستان چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے بعد لوگوں نے ڈالر گھروں سے نکالے، ڈالر کی قیمت بھی نیچے آئے گی، آنے والے وقت میں ڈالر 190 پر آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے