اسعد محمود

حکومتی وزیر کی قومی اسمبلی میں تقریر پر صرف ’’ انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ ہی کہیں گے، مولانا اسعد

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا اسعد نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزراء اور وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مولانا اسعد کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کی قومی اسمبلی میں تقریر پر صرف ’’ انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ ہی کہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی  کے اجلاس میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا اسعد نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ مری کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطابلہ کیا اور وزیر اعظم عمران خان سے معافی مانگنا کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے توقع بھی نہیں تھی کہ وہ سانحہ مری کی ذمے داری قبول کرےگی، حالانکہ وزیراعظم کو ایوان میں آکر قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا اسعد نے مزید کہا کہ اپوزیشن متفقہ طور پر سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے وزیر اعظم اور سارے عہدیدار ہر حادثے پر متاثرین کو ہی قصور وار ٹھہراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے