شیری رحمان

ذوالفقار علی بھٹو نوے ہزار فوجی واپس لائے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو بنگلہ دیش سے نوے ہزار فوجی واپس لائے۔ اس لئے آج ان پر غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار کہنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وزیر کی ہمت کیسے ہوئی کہ اس نے بھٹو کو غدار کہا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ غداری کے سرٹیفیکٹ دینے والے، ذوالفقار علی بھٹو آپ کے فوجیوں کو واپس لے کر آئے اس لیے غدار ہیں؟ وہ ایٹمی پروگرام بھی لائے، آپ انہیں غدار کہہ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں ذوالفقار علی بھٹو کو غدار کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے