مہنگائی

سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے کئے اشیائے خوردونوش پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد انڈے، کھانے کے تیل، گھی، نمک،مختلف اقسام کے اناج (Cereals) جوسز، چقندر، کانچ کی چوڑیاں، دودھ، کریم، مکھن،دیسی گھی، دہی، پنیر،گوشت مختلف اقسام کے اچار، نکمین گوشت، بائسائیکل، جہاز، ٹرینر ایئر کرافٹس اور ان کے اسپیئر پارٹس سمیت درجنوں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ کے چھٹے شیڈول سے30 سے زائد سیئرلز کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے، مجوزہ ترمیم کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس سے چھوٹ کے حامل شیڈول سے ان سیئرلز کو ختم کردیا جائے ان سیریلز کے ختم ہونے سے ان اشیا پر سیلز ٹیکس لاگو ہو جائیگا۔

واضح رہے کہ مجوزہ ترمیم میں جن اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے ان میں انڈے، ہیچنگ کیلیے استعمال ہونیو الے انڈے، چقندر، مختلف برانڈ سے فروخت ہونیو الی آئس اور واٹرز، ٹیبل سالٹ، آئیوڈائز نمک، کانچ کی چوڑیاں، دہی ،دودھ، کریم، مختلف فلیور کے دودھ پنیر، مکھن، دیسی گھی، چیز، پراسیس کردہ چیز، فریز شدہ نکمین گوشت، اوجھڑی، گوشت، فیٹ فلڈ دودھ، انرجی سیور لیمپ، مختلف اقسام کے اچار، الیکٹرانک سرکٹ، پلاسٹک کیپ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے