کابینہ

حکومت نے سالانہ اربوں روپے بچانے کا ہنگامی پلان تیار کر لیا

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی حکومت نے سالانہ اربوں روپے بچانے کا ہنگامی پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کر لیا ہے جس سے ملک کو سالانہ 262 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی اور توانائی کی قلت کے خاتمے کیلئے بلوائے گئے اجلاس میں نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے  کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ دوسری جانب  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات ناگزیر ہیں، اس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے