پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس وفاقی دارالحکومت میں جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کا اہم اجلاس وفاقی دارالحکومت میں مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں جاری ہے۔ جس میں آصف زرداری، میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر حیدر ہوتی شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران آصف زرادی اور مریم نواز کے درمیان مکالمہ بھی ہوا ہے۔

آصف زرادی نے نواز شریف کو پاکستان آنے کا کہا جس کے جواب نے مریم نواز نے کہا کہ میرے والد کو جان کا خطرہ ہے اگر آپ گارنٹی دیتے ہیں تو وہ پاکستان ضرور تشریف لائیں گے۔ اس اجلاس میں سینیٹ اجلاس، لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے