سندھ بھر میں آج یوم ثقافت انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر میں آج یوم ثقافت انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھی کلچرل ڈے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ کلچر ڈے کے حوالے سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھی ثقافت کے رنگوں نے پوری دنیا میں محبتیں سمیٹی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سینیٹر شیری رحمٰن نے سندھ کی ثقافت کے دن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اجرک والی شرٹ پہنے تصویر شیئر کر دی۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ ثقافت اور تہذیب کا مرکز ہے، ہمیں سندھ کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے