رانا ثناء اللہ

اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کے بجائے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے رائے لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، سپریم کورٹ وزيراعظم کو بلائے گی تو وہ کہہ دیں گے کہ حکومت کابینہ ہے،کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا، ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان 25 مئی کی الٹی میٹم نہ دیتا تو ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے، نوازشریف کا فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑیں الیکشن میں جائیں۔ خیال رہے کہ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سے نوازشریف عید کے بعد واپس لندن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے