اسحاق ڈار

ہم درست معاشی سمت کیجانب رواں دواں ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور ہماری حکومت نے یہ ثابت کر کے دکھایا۔ اب ہم معاشی استحکام کی پوزیشن میں آگئے ہیں، یقین ہے کہ پاکستان جی ٹوئنٹی میں ضرور شامل ہوگا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پارلیمنٹ میں سب سے پہلے میثاق معیشت کی بات کی تھی۔ ہم درست معاشی سمت کی جانب رواں دواں ہیں، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، دوست ممالک اور عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے۔ آہستہ آہستہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے