دہشتگرد

کراچی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں عید پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بار پھر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عید سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے