نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، سخت سیکیورٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی سے قبل سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر آج سماعت ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے اسلام ہائیکورٹ کے اطراف داخلی راستے پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکار بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے داخلی دروازے پر خاردار تاریں لگا دی گئیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔

سماعت کیلئے مخصوص پاس جاری کئے گئے ہیں۔ رینجرز اہلکار بھی ہائیکورٹ کے اطراف تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے