پاک فوج

پاک فوج کے زیر اہتمام کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے زیر اہتمام کثیر الملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ تربیتی مشقیں ختم ہو گئیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل “ایٹرنل برادرہڈ II” نامی مشقوں میں قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کے سپیشل دستوں نے حصہ لیا، مشقیں 17 ستمبر کو بروتھا میں شروع ہوئی تھیں جو آج اختتام پذیر ہوگئیں۔

کورکمانڈر پشاور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر دوست ممالک کے اعلی حکام اور افسران بھی موجود تھے

جنہوں نے مشقوں میں شریک فوجی اہلکاروں کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔ ان مشقوں کا مقصد دوست ممالک کے مابین عسکری تعلقات میں وسعت اور انسداد دہشت گردی اقدامات کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے