فیصل کریم کنڈی

استحکام پاکستان پارٹی ریڈلائن سے ایئرلائن میں بیٹھنے والوں کی پارٹی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ریڈلائن سے ایئرلائن میں بیٹھنے والوں کی پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تین ایم این اے پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے، کئی رابطے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں آصف زرداری اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں، تحریک انصاف کو اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے، پرویز الہٰی قربانی دے رہے ہیں، لیکن کیا تحریک انصاف ان کو اپنا مانتی بھی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے