شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کے الوداعی دورے شروع ہو چکے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  سلیکٹڈ وزیراعظم کے آلوداعی دورے شروع ہو چکے ہیں۔ شازیہ مری کاکہنا ہے کہ عمران خان کی معاشی ترقی کا راز خیرات اور صدقات کے رقم میں خورد برد ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ترجمان شازیہ مری نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی کرنے والوں کے مقدر میں شرمندگی ہوگی۔ وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  خان صاحب آپ چھوٹی موٹی چوری نہیں بڑے ڈاکے مارتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی ترجمان شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید کہاکہ ایل این جی کی خریداری میں اربوں روپے کی چوری اور صحت کارڈ کی آڑ میں 450 ارب روپے کا ڈاکہ میگا کرپشن ہے۔ عمران خان نے 25 سال تک سازشیوں کے مہرے کا کردار ادا کیا، جب ملک کا وزیراعظم سفارتی استثناء میں دورے کرے تو ملک کی عزت کون کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے