مریم اورنگزیب

ملکی مسائل کے حل کا فارمولا نوازشریف کے پاس ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کا فارمولا نوازشریف کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدالت کے سامنے اس لئے پیش ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ مقدمے جھوٹے ہیں، ایک شخص عدالتوں کو جوابدہ نہیں ہونا چاہتا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جو لانگ مارچ لائے، جناح ہاوس پر حملہ کیا، وہ دوسروں پر دہشتگری کا مقدمہ کرتے ہیں، جنہوں نے لاڈلا بنایا تھا اب وہ بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ نواز شریف کے پاس غربت، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کا فارمولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام شیر پر مہر لگائیں گے، پاکستان کے نوجوان کو ایک خوشحال مستقبل ملے گا۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی پی پی سے سیاسی اتحاد کیا ہے، ٹکٹیں نہیں دیں، پولیٹیکل الائنس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹکٹیں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے