اسلم غوری

ایک نااہل اور ذہنی مریض کو مسلط کرنا ملک کیساتھ بہت بڑا ظلم تھا۔ اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ایک نااہل اور ذہنی مریض کو مسلط کرنا ملک کے ساتھ بہت بڑا ظلم تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے اپنے بیان میں کہا کہ پتا لگایا جائے کہ اور کون کون سے اہم قومی راز غائب کئے گئے ہیں۔ سی پیک منصوبے کے اہم دستاویزات امریکہ کے حوالے کئے گئے، واحد مسلمان ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے منصب پر ایک نااہل اور ذہنی مریض کو مسلط کرنا ملک کے ساتھ بہت بڑا ظلم تھا۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ نیازی کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھیوں کا احتساب بھی ضروری ہے، ایک نااہل شخص کی ضمانت کے لئے چھٹی کے دن عدالتیں کھولنے کی منطق سمجھ سے بالا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح انصاف کے شعبے میں دہرے معیار محسوس کئے جاتے ہیں، عام آدمی عدالتوں سے بدظن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے