کراچی، بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے

کراچی (پاک صحافت) بوہری برادری عیدالفطر آج جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔ اس موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو مسجد کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، اس لیے ان ممالک میں بھی عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے