یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اورمسلم لیگ ن کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کے بطور چیئرمین سینیٹ بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنی نشست سنبھال لی۔

انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سیینٹ سردار سید ال خان ناصر سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ آج یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان ناصر کے مقابلے میں کسی امیدوار نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ پاکستان

پاکستان کی نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکی حکام کا پہلا سرکاری دورہ اسلام آباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ایک امریکی سیاسی سفارتی وفد نے پاکستان میں نئی ​​حکومت کے قیام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے