سراج الحق

سراج الحق کا چیف جسٹس سپریم کورٹ سے پنڈورا پیپرز کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیٹی قائم کریں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد اپنے دوستوں اور پی ٹی آئی کے وزراء کو بچانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہوں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں۔ بنیادی طور ظالمانہ اور کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام نے انسانیت کو تباہ کردیا ہے اور ہمارے حکمران اس نظام سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں اور اس کے محافظ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 73 برس سے ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔ ایک طبقہ اپنی جیبیں بھر رہا ہے جبکہ دوسرا نان نفقہ کا بھی محتاج ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں جتنے بھی اسکینڈلز بنے ان پر کبھی شفاف تحقیقات نہ ہوسکیں اور قوم کو محض جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کے ذریعے بہلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے