سراج الحق

جماعت اسلامی کیجانب سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی مخالفت

مظفرآباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا لہذا اسے صوبہ نہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں سید علی گیلانی کے بارے میں باب شامل کیا جائے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں کسی ایک بڑی سڑک کو سید علی گیلانی سے منسوب کیا جائے۔

اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کا مستقبل کا ایجنڈا آزاد کشمیر کو بھی صوبہ بنانا ہے۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر بھارت سے کشیدگی ختم نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔ وزیراعظم نے کشمیر پر نئے آپشن کی بات کی، بنیادی طور پر انھوں نے پرویز مشرف والی گردان دہرائی، امریکا اور بھارت کی بھی یہی خواہش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے