سراج الحق

سراج الحق وفاقی حکومت پر برس پڑے

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق وفاقی حکومت پر برس پڑے، سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آرڈی نینس میں ترمیم ملک کی آزادی ، خودمختاری، قومی سلامتی داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پہلے ہی ملک کی معیشت کا خون نچوڑ رہے ہیں اب آرڈی نینس میں ترمیم کے ذریعے ہمارے ایٹمی پروگرام اور دفاع کے قومی تقاضے ان استعماری قوتوں کے ہاتھ میں چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط سے غریب عوام کی زندگی سے سکون ختم ہو چکا ہے، حکومت کے عاقبت نا اندیش اقدامات سے قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ماہ رمضان سے پہلے ہی عوام پریشان اور مافیاز کی عید ہو گئی ہے، غلطیوں کو دہرانا اور بات بات پر مکر جانا حکومت کا خاصا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا فیصلوں اور اقدامات پر یوٹرن ان کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ پہلی حکومت ہے جو وعدے پورے کرنے کے بجائے مزید دعوے کرتی ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت کم از کم رمضان المبارک میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرے اور بجلی، گیس ، پیٹرول ، ڈیزل ، ایل پی جی، گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے