شہید

شہید سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ ادا، آبائی علاقے میں تدفین

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور بعد ازاں آبائی علاقے جسوال راولپنڈی میں تدفین کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید کی نماز جنازہ فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز وانا میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں زخمی کیپٹن نے بھی شرکت کی۔ خیبر پختونخوا، شین وارسک میں ہونے والے آپریشن میں سپاہی حامد رسول کے ہم رقاب زخمی کپتان نے اپنے جوان کے جنازے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ پاک فوج اپنے شہداء کو بعد از شہادت بھی فراموش نہیں کرتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کیپٹن نے شہید سپاہی کو زخمی حالت میں خراج تحسین پیش کیا، ایس ایس جی کے آفیسر نے زخمی ہونے کے باوجود اپنے شہید ساتھی سپاہی حامد رسول کے جنازے میں شرکت کرکے قوم کے دشموں کو واضح پیغام ہے کہ وطن باقی رہے یہ جان تو آنی جانی ہے۔

شہید کی نماز جنازہ بعد ازاں آبائی شہر جسوال میں بھی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسروں سمیت جوانوں، اہل خانہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دشمنوں کی امن خراب کرنے کی مذموم سازش کو ناکام بنا دیں گی، ہمارے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ امن دشمنوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے