شاہد خاقان عباسی

سابق چیئرمین نیب اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں پتہ چلے جھوٹے مقدمات بنانے والے کی حقیقت کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نیب اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں تاکہ عوام کو پتہ چلے جھوٹے مقدمات بنانے والے کی حقیقت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہیں اور نہ ہمارا کوئی کیس نیب نے ختم کیا ہے۔ گزشتہ چار سال سے یہ کیس چل رہا ہے جس کی پیشی کے لئے ہم تو آتے ہیں لیکن کیس نہیں چلتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں نیب نا ثبوت پیش کرسکتی ہے نا گواہ پیش کرسکتے ہیں اس لئے اگر ثبوت ہے تو کیس چلائیں اور سزا دلوائیں جو کہ انصاف کا تواضع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1100 ارب کے حساب جس نے لینے ہیں لے لے لیکن 150 کروڑ روپے کا وہ خود حساب دیدیں اور بھارتی اور اسرایئلی شہریوں سے آنے والی رقم کا کون حساب دیگا؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے