نورالحق قادری

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم

پشاور (پاک صحافت) سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کی ہے جو علاقے کے امن وامان کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

ذرائع کے مطابق نور الحق قادری کو 30دن کیلئے گرفتار کر کے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا جائے گا،نور الحق قادری کی گرفتاری کیلئے لنڈی کوتل کے ایس ایچ او کو حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمرود کے شہری نے سابق وفاقی وزیر پر ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری اس وقت فریضہ حج کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے