فرح گوگی

ایف آئی اے کا فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے بشری بی بی کی دوست فرحت شہزادی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے میں فرحت شہزادی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے، فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے، فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے