فیصل واوڈا

سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شامل تھے۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے معاملے کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کو روکنا تھا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ملک میں صدارتی نظام آئے اور وہ حکومت چلاتے رہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے