ٹی ٹی پی

مریم نواز سمیت اہم حکومتی و عسکری شخصیات پر دہشتگرد حملوں کا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد (پاک صحافت) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مریم نواز سمیت اہم حکومتی اور عسکری شخصیات پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مریم نواز اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر متعدد اہم ترین حکومتی اور عسکری شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ تنظیم کے اندرونی عہدیداران سے بھی منصوبے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اہم عسکری و حساس اداروں کے سربراہان اور حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس میں مریم نواز، رانا ثناءاللہ اور دیگر شامل ہیں۔ کالعدم تنظیم کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کا 2 خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔ کالعدم تنظیم کے اہم سرغنہ سرکف مہمند نے 9 مئی کو ہونے والی کارروائیوں کو سراہا، سر بکف مہمند نے مشتعل کارکنوں کی جانب سے فوجی جنرلز کیخلاف پُرتشدد ردِعمل پر مبارکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نے فوج اور دیگر اداروں کے خلاف دہشتگردی کیلئے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے