شیریں مزاری

وفاقی وزیر کی صاحبزادی بھی عمران خان کی نااہلی پر برس پڑی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی بھی وزیراعظم عمران خان کی نااہلی اور نالائقی پر برس پڑی ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا تو ہر گز نہیں ہو گا۔

اس کے جواب میں ان کی والدہ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میں شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر تنقید کر سکتی ہو اور وہ بھی تب جب تم خود ایک وکیل ہو۔ ایک وکیل کی حیثیت سے تمہیں علم ہونا چاہئیے کہ بغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی کرنا ہتک عزت کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے