شاہد خاقان عباسی

انتخابات 90 دن میں اور نوازشریف کی موجودگی میں ہوتے نظر آرہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انتخابات 90 دن میں اور نوازشریف کی موجودگی میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے۔ جب تک انتخابات نہیں ہوتے ملک میں نگراں سیٹ اپ رہے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کہے کہ انتخابات نہیں کراسکتا تو وہ جانے اور عدالتیں جانیں۔ نوازشریف واپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرلیں گے، ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔

نگران وزیراعظم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے