عمران خان

سائفر کیس، چیئرمین PTI کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تٖفصیلات کے مطابق  وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم 5 وکلاء پر مشتمل ہے جس میں نعیم پنجوتھا، سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا، علی اعجاز بُٹر اور عمیر نیازی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اپیل کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سائفر کیس میں ایف آئی اے سابق وزیراعظم کی باضابطہ گرفتاری عمل میں لا چکی ہے اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے ان کو آج 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہی قید رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے