وزیراعظم شہبازشریف

ہم دن رات کوشش کررہے ہیں کہ معاشی صورت حال بہتر ہو۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ معاشی صورت حال بہتر ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری ہونےکے باوجود ہمارے فارن ایکسچینج ریزروز بہت محدود تھے، سعودی عرب نے کمال مہربانی سے پھر 2 ارب ڈالرز دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بڑے معاشی چیلنج سے گزر رہا ہے، سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایک ارب ڈالرز دیے ہیں۔

کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کا ایک عظیم مفکر، مفتی اور عظیم شخص رخصت ہوگیا، مفتی صاحب صحیح معنوں میں جے یو آئی کے ماتھے کا جھومر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے