پی ٹی آئی

زمان پارک میں طے ہوا تھا جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔ شرپسند کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) جناح ہاؤس لاہور میں دہشت گردی پھیلانے والے ایک اور شرپسند عاشق خان کی شناخت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے۔ ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ زمان پارک میں طے ہوا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔

پی ٹی آئی کے شرپسند کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد سے مسلسل پاک فوج کے خلاف کارکنوں کی ذہن سازی کی جاتی رہی، یہی سوچ انہیں جناح ہاؤس کی حدود تک لے کر گئی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں ملزم کو افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی، جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور لوگوں کو اکساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے