طوفانی بارش

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، حادثات میں 16 افراد جاں بحق

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں آندھی اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور 83 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ڈی جی ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے