آصف زرداری

آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی، آصف زرداری

سلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے ، آئین کی حکمرانی سےملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 73ء کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔قوم کو یوم دستور پر مبارکباد دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، 73ء کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹوشہید نے 1973 کے آئین کی بحالی کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی، اسی آئین کی خاطر بینظیر بھٹو شہید نے قید اور مشکلات برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کی آئین کی بحالی کیلئے آزادی صحافت کے علمبرداروں نے بھی جدوجہد کی، 1973ء کےآئین کیلئے پھانسیاں ،کوڑے اور قید قبول کرنے والوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے