خواجہ آصف

امریکہ کو پاکستان کے بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہئے، اسرائیل نے ہزاروں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا، غزہ میں آج بھی قتل عام جاری ہے۔۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر آج بھی قائم ہوں۔ افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، استعماری قوت خطے پر اپنا تسلط جمائے بیٹھی تھی، افغان طالبان نے جدید اسلحہ کے بغیر سامراجی قوت کو شکست دی جس کی تعریف بنتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اور ان کا تعلق ہم نے اپنے سیاق و سباق میں دیکھنا ہے، افغان طالبان کی جدوجہد کی کامیابی کی تعریف فرض بنتا تھا، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات اس وقت مثالی نہیں ہیں، دونوں ممالک کو تعلقات پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے