اسلم غوری

ریاستی اداروں کی بے توقیری اور تباہی کا سہرا عمران نیازی کے سر جاتا ہے۔ اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کی بے توقیری اور تباہی کاسہرا عمران نیازی کے سر پر جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ قوم عمران نیازی سے پوچھتی ہے کہ یہ غیرملکی ایجنڈا نہیں تو کس کا ایجنڈا ہے۔ صدر مملکت کا منصب قومی مجرم کی خواہش پر متنازعہ بنادیا گیا، پارلیمنٹ کے منظور شدہ بل کو بدنیتی کی بنیاد پر واپس کرنا آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ عارف علوی باوقار منصب کے تقاضوں کو پورا نہیں کرسکتے تو استعفی دے دینا چاہئے۔ ملک میں موجودہ سیاسی معاشی اور آئینی بحرانوں میں صدر کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر چوک اور چوراہوں میں تنقید ہو رہی ہے، کس کے لئے معزز عدالت کو یہاں تک پہنچایا جارہا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی داخلی بے چینی بھی معزز عدالت کیلئے مذاق بن گئی ہے۔ ملک کو اس مقام تک پہنچانے والوں پر بلا تفریق آرٹیکل 6 لگایا جانا چاہیے۔ غیر ملکی سپانسرڈ پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے