جہاز

روس سے تیل لانے والا جہاز مئی میں پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد (پاک صحافت) روس سے خام تیل لانے والا جہاز مئی میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین سستے تیل سے متعلق مذاکرات آئندہ ماہ اپریل میں متوقع ہیں، دونوں ممالک کے مابین تیل کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

وزارت توانائی کے اعلی افسر نے بتایا کہ روس کی سرکاری کمپنی کے کراچی میں پاکستان سٹیٹ آئل کے حکام سے مذاکرات ہوئے جن میں طے پایا کہ روسی خام تیل کا آزمائشی کارگو جہاز مئی میں پاکستان آئے گا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام عالمی سطح پر تیل کی مروجہ قیمت کی بجائے 10 ڈالرز کمی کے ساتھ 50 ڈالرز فی بیرل کے نرخ پر خریداری چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے