منظور وسان

ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشکلات بڑھتی دیکھ رہا ہوں۔ عوام اور جیالے تیاری کریں، اتوار 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف حالات دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے، اکتوبر میں معلوم ہو جائے گا نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا، سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سکول

ملک میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں آئندہ 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے