قمر زمان کائرہ

وزیراعظم آزادکشمیر کی صحافی سے گفتگو قابل برداشت نہیں۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی صحافی سے گفتگو قابل برداشت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت قمر زمان کائرہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سے جیو کے رپورٹر حیدر شیرازی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے کہا کہ میں آپ کی کال ریکارڈ کررہا ہوں، جو بھی کہیں سوچ سمجھ کر کہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ صحافی دوستوں کے مطالبات درست اور جائز ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کی گفتگو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ حیدر شیرازی نے سوال پوچھا تو ان پر الزامات لگائے گئے، جس پر رپورٹر نے کہا کہ میں آپ کی کال ریکارڈ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے حیدر شیرازی کو گالیاں دی۔ آزاد جموں و کشمیر آزاد ریاست ہے، اس کا الگ اسٹیٹس ہے، پریس کے دوستوں کا تقاضہ ہے کہ اسپیکر اس کی مذمت کریں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر روز ہم اس طرح کے سوال سنتے ہیں، اگر کوئی تلخ بات نکل گئی ہے، تو معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے